سیلابی علاقوں میں حکومتی اقدامات ناکافی، لوگ شکایتیں کر رہے ہیں،سراج الحق

22 ستمبر ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ،سیلابی علاقوں میں ریلیف کے حکومتی اقدامات ناکافی، لوگ شکایتیں کر رہے ہیں، ڈھائی ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں گیا، کوئی وزیر ، مشیر متاثرین کے درمیان نظر نہیں آیا،منبر ومحراب کے وارثین اور علما کی ذمہ داری ہے کہ فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امت کو جوڑنے کے لیے کردار ادا کریں، اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے تو قوم بھی انھیں معاف نہیں کرے گی اور قیامت کے روز اللہ تعالیٰ بھی ان کا کوئی عذر قبول نہیں کرے گا۔