پشاور(نمائندہ جنگ ) خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سرکاری ملازمین کی ماہ ستمبر کی تنخواہ سے کٹوتی کے اعلامیہ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ اعلامیہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا کے عہدیداروں ریاض خان ، محمد شاہ باچہ اور وزیر زادہ وغیرہ نے رحمان اللہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے چیلنج کیا ہے ۔ درخواست گزاروں نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ حالیہ سیلاب میں سرکاری ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت حسب استطاعت سیلاب زدگان کی مدد کی تاہم حالیہ سیلاب سے ملاکنڈ ڈویژن سمیت چارسدہ ، نوشہرہ ڈیرہ اسماعیل خان اوردیگر علاقوں میں جہاں عام لوگ متاثر وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کو بھی مالی اور جانی نقصان پہنچا۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...