کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پرسندھ بھر میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے امداد ی سامان ان تک پہنچانے کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے علاقے سنجھورو، گوٹھ لنڈو اور گھارو ، گجو شیخ مجیبسمیت کئی علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے ذیلی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، سامان میں اجناس، خشک دودھ، جوس، بسکٹ، منرل واٹر، نئے کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ اس موقع پرمتاثرین نے ایم کیو ایم پاکستان کے خدمت خلق کے جذبے کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جوائنٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر سانگھڑ انورعلی شیخ سنجھورو، ودیگراراکین بھی موجود تھے۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...