PTIکا لانگ مارچ سے قبل حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے جس میں اتحادیوں کوحکومت چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اتحادیوں سے ملاقاتوں کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرویزخٹک کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، ٹیم کے ارکان میں اسدعمر، فواد چوہدری اوراسد قیصر شامل ہیں۔ اس حوالے سے رہنماء پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان جماعتوں سے رابطے توپہلے ہی تھے تاہم سیلاب کی وجہ سے ملاقاتیں شروع نہ ہوسکیں لیکن اب ائندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں۔