کراچی(سید محمد عسکری) سندھ میں نجی شعبہ کی سب سے بڑی جامعہ اقراء یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے تین نام گورنر سندھ/ پیٹرن کو ارسال کردیئے گئے ہیں ان تین ناموں میں ارم اسد، نوید لاکھانی اور احسن مراد شامل ہیں۔ایکٹ کے مطابق گورنر سندھ جو اقراءیونیورسٹی کے پیٹرن بھی ہیں تین ناموں میں سے کسی ایک نام کی چار سال کے لیے بطور چانسلر منظوری دیں گے۔ یاد رہے کہ اقراءیونیورسٹی کے چانسلر حنید لاکھانی کو اپنے انتقال سے محض ایک روز قبل ہی اقراء یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا گیا تھا ان کا چانسلر کا نوٹیفکیشن گورنر ہاوس نے 7ستمبر کو جاری کیا تھا جب کہ ان کا انتقال 8ستمبر کو ہوا تھا۔ یاد رہے کہ حنید لاکھانی اقراء یونیورسٹی کے بانی تھے۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...