ٹرمپ اور ان کے بچوں کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ

22 ستمبر ، 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بالغ بچوں کے خلاف نیویارک کی ریاست کے اٹارنی جنرل نے دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کر دیا۔ادھر فراڈ کے مقدمے میں تحقیقات کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بچوں پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عدالتی ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ اٹارنی جنرل نے 3 برس سے زائد عرصے تک سابق امریکی صدر کے کاروباری طریقوں کی سول تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔ہٹن میں نیویارک کی ریاستی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی آرگنائزیشن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2011سے 2021کے درمیان سالانہ گوشواروں کی تیاری میں متعدد بار دھوکا دہی اور غلط بیانی کی ہے۔