اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ اس بار پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی اور ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کی شیلنگ کی جائیگی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متوقع لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30ہزار اہلکار مانگے ہیں. پنجاب سے 20ہزار،خیبر پختونخوا سے چارہزار پولیس اہلکار مانگے گئے ہیں جب کہ رینجرز کے چھ ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا، مارچ کے راستے میں سینکڑوں کینٹرز لگائے جائینگے۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...