سکھر/اوباڑو/گھوٹکی(بیورو رپورٹ /نامہ نگاران)سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں دہشت کی علامت ڈاکو سلطان عرف سلطو شر اور اس کا ساتھی عیسو شر رونتی کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا پولیس کی کامیابی پر ڈی آئی جی سکھر جاوید سونھارو جسکانی اور ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو رونتی کچے کے علاقے پہنچے، جہاں پر انہوں نے ڈی ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے زندہ یا مردہگرفتاری پر سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا، پولیس آپریشن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ٹارگیٹڈ آپریشن تھا جس میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے حصہ لیا، آئی جی سندھ نے گھوٹکی پولیس کیلئے 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...