چار پائی پر مت بیٹھو ٹوٹ جائے گی وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبائی مشیر سے مذاق

22 ستمبر ، 2022

جیکب آباد (نامہ نگار) چار پائی پر مت بیٹھو ٹوٹ جائے گی، وزیر اعلی سندھ کا صوبائی مشیر سے مذاق۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے جیکب آباد بائی پاس پر ٹینٹ سٹی میں بارش متاثرین سے گفتگو کرنے کے لئے ایک بارش متاثر شخص کی چار پائی پر بیٹھ کر دل جوئی کرنے لگے تو صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی بھی چار پائی پر بیٹھنے لگے تو وزیر اعلیٰ مذاق میں صوبائی مشیر کو کہا کہ چارپائی پر مت بیٹھو ٹوٹ جائے گی اور مسکر ا کر پھر صوبائی مشیر کو کہا بیٹھ جاؤ جس پر موجود افراد قہقہے لگانے لگے۔