کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر مشرقی لیسٹر میں 15 ستمبر کے روز پاک بھارت میچ کے دوران شروع ہونے والی ہندو مسلم کشیدگی برمنگھم سٹی سینٹر تک پہنچ گئی۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی اور بھارتی نژاد برطانوی نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اب تک 30 سے زائد نوجوان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ برمنگھم میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا جس کے بعد کمیونٹی رہنماؤں نے نوجوانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...