فارن فنڈنگ فیصلے کے باوجود حکومت PTIکیخلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہ کرسکی

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے باوجود حکومت پی ٹی آئی کیخلاف تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کرسکی۔2اگست کے بعد سے اب تک پونے دو ماہ گزرنے کے باوجود فارن فنڈنگ معاملے پر حکومت اور اس کے اتحادی کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔