گوادر( اکبر جندانی) پیشہ وربھکاریوں کی یلغار، شہر میں بیرون صوبہ سے آئے والے بھکاریوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا رخ کر کے بھیک کے لیے عوام کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ بڑی تعداد میں بیرون صوبہ آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کو واپس ان کے علاقوں میں بھیجے ۔گوادر میں ان دنوں بیرون صوبہ آنے والے پیشہ ور بھکاریوں تعداد میں امڈ آئے ہیں۔ان پیشہ وربھکاریوں میں خوبرو دوشیزائیں، نوجوان ادھیڑ عمر کے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جنھوں نے شہر کے ہر گلی، چوک، شاہراہ پر ڈیرے ڈال کر اور ہردکان و گھر میں پہنچ کر شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ ان پیشہ ور بھکاریوں نے شہر کے انٹری پوائنٹ پر رہائش کے لیے اپنے خیمے بھی لگادیئے ہیں۔ شہر میں بڑی تعداد میں آنے والے ان پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...