ٹنڈومحمدخان ، پولیس کارروائی، 170سرکاری خیمے مکان سے برآمد

22 ستمبر ، 2022
ٹنڈو محمد خان (نامہ نگار) ٹنڈو محمد خان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 170؍ سرکاری خیمے برآمد کرلئے ۔ شہریوں کی درخواست پر مقامی ججز کی موجودگی میں کارروائی کی گئی ، واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں زاہد جسکانی، جاوید ہالیپوٹو، جمن ملاح اور منور سومرو کی درخواست پر مقامی عدالت کے ججز کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر بلڑی شاہ کریم اور مختیار کار بلڑی شاہ کریم نے سٹی پولس کے ہمراہ احمد آباد کالونی میں ایک مکان پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری خیمے برآمد کرلئے ۔