جاپان کا پاکستان کو موخر ادائیگی کے طور پر 160 ملین ڈالر کا معاہدہ

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) پاکستان کی بکھرتی ہوئی معاشی حالت کے پیش نظر ایک بڑے اقدام کے تحت جاپان نے پاکستان کو 160 ملین ڈالر کی موخر ادائیگی کے طور پر امداد کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ اقدام جی 20 ممالک کے ڈیٹ سروس کی آخری قسط ہے۔ قبل ازیں پاکستان سے 370 ملین ڈالر کی موخر ادائیگی کا معاہدہ طے پاچکاہے۔ جبکہ دوسرا معاہدہ 200 ملین ڈالر کا تھا جو اکتوبر 2021 میں طے پایا تھا،مجموعی طور پر730ملین ڈالرز کا تھا جس سے پاکستانی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی۔