CCPOلاہور کی تبدیلی کا معاملہ ،پنجاب سے کوئی افسر غیر قانونی طور پر واپس نہیں جائیگا،وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی

22 ستمبر ، 2022

لاہور ( نمائندہ خصوصی)CCPOلاہور کی تبدیلی کا معاملہ پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر اجازت واپس نہیں جائیگا،صوبائی حکومت کی آشیر باد کے بعد سی سی پی او لاہور نے بھی وفاق کو نہ کہہ دیا ، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پرویز الٰہی نے گلے لگا لیا،کہا ویل ڈن،وزیراعلیٰ سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے بھی ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اوربحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ادھر لاہور بند روڈ کے علاقے اکرم پارک میں کھلے مین ہول میں گر کر بچی کے جاں بحق ہونے اورفیصل آباد میں اغواء کے بعد 8 سالہ بچے کے قتل کے واقعات کا بھی انہوں نے نوٹس لیا۔سیکرٹریٹ میں پولیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ آئینی اورقانونی طورپر پنجاب حکومت مفادعامہ کے تحت افسران کو روک سکتی ہے،افسران کا رہائشی مسئلہ حل کرنے کیلئے جی اوآر میں افسروں کیلئے رہائشی سہولتوں میں اضافہ کریں گے،جی او آر کے بڑے گھروں اورکوٹھیوں کا رقبہ کم کرکے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، جی او آر میں کئی کوٹھیاں 8،8کنال رقبے پر مشتمل ہیں، 8،8کنال پرمشتمل گھروں کی جگہ جدید طرز پر اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعدد افسران کی رہائشی ضرورت پوری ہوسکے گی،پنجاب میں 150پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بنائیں گے، کچے کے علاقے میں سپیشل فورس کوتنخواہ کا خصوصی پیکیج دیں گے ،یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے مسلم لیگ ن کے وزراء جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف انتہا پسندی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی تھی جس پر وفاقی حکومت نے سی سی پی لاہور کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔۔ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر بحالی و آبادکاری کے کاموں میں پورا سپورٹ کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اکرم پارک بند روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے سخت نوٹس پر ایم ڈی واسا نے غفلت برتنے پرواسا کی ڈپٹی ڈائریکٹرقباء خالد شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فراز علی اورسب انجینئرعمر فاروق معطل کر دیا ۔انہوں نے فیصل آباد میں اغواء کے بعد 8 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیاوزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔