اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیبا چوہدری کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے آج سماعت ہوگی ،اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے سرکلر کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ آج دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کریگا، کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گا، عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15وکلاء ، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15لا ءافسران ، تین عدالتی معاونین اور 15کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں آنیکی اجازت ہو گی، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا ءکو بھی عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت ہو گی، کمرہ عدالت میں آنیوالوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کریگا، عدالتی ڈیکورم کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کریگی۔
اسلام اآ باد وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس اسلام آباد کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن ...
کراچی پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پر آسٹریلیا اور ایلون مسک کے ایکس کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ۔ایلون مسک نے...
اسلام آباد بھارت میں جوں جوں چنائو کا وقت قریب آرہا ہے اپنے انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں...
اسلام آباد شہباز شریف حکومت نےمسلم لیگ ن کےمنشور پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منشوروفاقی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے...
کراچی مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اڈیالہ والوں سے بات چیت ضرور ہونی چاہئے، جاوید لطیف کا...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹٰی تشکیل دیدی ، تانیہ ایس اندروس ایک بار پھر ڈیجیٹل پاکستان...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 6سینئر بیورو کر یٹس کو نیشنل ڈ یفنس یونیورسٹی اسلام آ باد میں ہونے والی...