انجلیناجولی کا عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ڈومور کا مطالبہ

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نےگزشتہ روز نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں، پاکستان کی صورتحال پر دنیا کو جاگنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ پاکستانی فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا ہے۔انجلینا جولی ان دنوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر کےدورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں، جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے