پنجاب میں تقرر، تباد لے، 3 نئے سیکرٹری آگئے،8 او ایس ڈی

22 ستمبر ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق اسدنعیم منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو تبدیل کر کے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور ، محمد احمد رجسٹرار کوآپریٹوز سوسائٹیز پنجاب لاہور کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال پنجاب اور مس عصمہ خلیل سیکشن آفیسر جنگلات، وائلد لائف اینڈ فشریز کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن رائٹس اینڈ کوآرڈی نیشن) سیالکوٹ تعینات کر دیاگیا ہے۔ محمد عثمان اکرم اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا اشفاق رسول سیکشن آفیسر (ایڈمن۔I) کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ، تقرری کے منتظرشاہد بشیر ڈار کو اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ اور حبیب الرحمن سینئر جوڈیشنل مجسٹریٹ ملتان کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیاگیا ہے۔ غلام عباس اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کو 34ویں پی ایس ایم جی کورس میں شرکت کی غرض سے افسر بکار خاص بنا دیا گیا ہے تقرری کے منتظر محمد وقاص اسلم کو اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان ، صغیر احمد باجوہ سیکشن آفیسر زکوۃ اینڈ عشر کو تبدیل کر کے جنرل اسسٹنٹ (ریونیو) حافظ آباد ، محمد مبین احسن اسسٹنٹ کمشنر علی پور کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص ، محمد حیدر سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر علی پور ، تقرری کی منتظرمس زنیرہ جلیل کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا سلمان احمد اسسٹنٹ کمشنر نارووال کو کو 34ویں پی ایس ایم جی کورس میں شرکت کے لئے افسر بکار خاص بنا دیا تقرری کے منتظر زوہیب احمد انجم کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال تعینات کر دیا ملک راشد نعمت اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا تقرری کی منتظرمس امینہ احسان کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا اسامہ شرون اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال، تقرری کے منتظربختیار اسماعیل اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا کامران حسین مشتاق اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص، تقرری کے منتظرمحمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی تعینات کر دیا احمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر بھکر کو 34ویں پی ایس ایم جی کورس میں شرکت کی غرض سے افسر بکار خاص بنا دیاگیا ہے آفتاب اقبال جنرل اسسٹنٹ ریونیو مظفر گڑھ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھکر تعینات کر دیاگیا ہے ضیاء اللہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹھہ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ذیشان شریف اسسٹنٹ کمشنر روجھان کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ،مس صائمہ سعیدسیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کو تبدیل کر کے سیکرٹری خصوصی تعلیم تعینات کر دیا محمد آصف بلال لودھی سیکرٹری خصوصی تعلیم کو تبدیل کر کے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس تعینات احمد عزیز تارڑ ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری زراعت پنجاب تعینات کر دیا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔