لاہور (کورٹ رپورٹر،خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے سے حقیقی آزادی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کال دوں تو قوم کے ساتھ وکلاء نے بھی ملک کی حقیقی آزادی کے لئے میرے ساتھ نکلنا ہے‘ حالات سماجی افراتفری کی طرف جارہے ہیں ‘ ملک چوروں کے چنگل میں پھنسا ہو اہے، یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ یہ جیت نہیںسکتے‘یہ کوشش کر رہے ہیں کرسی پکڑ لیں ملک بیشک نیچے چلا جائے‘پی ڈی ایم حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے‘ ملکی مفاد اور عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت سے جلد نجات ملے‘پنجاب کی قیادت اور پارٹی ہر سیاسی چیلنج کیلئے تیار رہے‘ شیروں کی فوج ہو لیکن ان کا سردار گیدڑ ہو تو وہ ہار جائے گی‘ جس وزیر اعظم پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں وہ ایک سزا یافتہ ،مفرور ،جھوٹے اور جس نے ملک سے اربوں روپے لوٹ رکھے ہیں اس سے ملک کی نیشنل سکیورٹی کے سب سے اہم عہدے کیلئے مشاورت کررہا ہے‘ کوئی تصور کر سکتا ہے کہ کسی مہذب معاشہرے میں ایسا ہو سکتا ہے‘ وکلاء پربہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قانون کی بالا دستی کے لئے کھڑے ہوں ،آپ کو جو بھی دھمکیاں دے آپ بھی اس کو واپس یہ کہتے ہو ئے دھمکی دو کہ اظہار رائے کی آزادی میرا آئینی حق ہے‘ایک دفعہ قانون کی بالادستی قائم کر دیں ہم ملک کے حالات ٹھیک کر کے دکھائیں گے۔ لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کو دلدل میں لے کر جارہی ہے ‘ ایک طرف معیشت سکڑتی ‘ بیروز گاری بڑھتی جارہی ہے اور دوسری طرف مہنگائی آسمانوں پر جارہی ہے ‘ملک کی تاریخ میں مہنگائی 50 سال کی بلندی پر ہے۔عمران خان کاایوان وزیراعلی پہنچنے پر سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے استقبال کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہواجس میں پی ٹی آئی کی پنجاب میں فعالیت اور سیاسی چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی قیادت اور پارٹی ہر سیاسی چیلنج کیلئے تیار رہے۔
واشنگٹنامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاہے کہ پاکستانیوں نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان...
اسلام آباد جمعیتالعلمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قومی...
لاہور پنجاب انفارمیشن کمیشن نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو اپنے سگے پروفیسر بھائی کے متعلقہ...
اسلام آباد تین ہفتے گزرنے کے با وجود وفاقی حکومت مستقل آئی جی کی تقرری کا ایشو حل نہیں کرسکی۔ وفاق اور پنجاب...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے مشترکہاجلاس سے اہم اپوزیشن رہنما غائب ۔محمود خان اچکزئی‘اختر مینگل اور مولانا فضل...
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بتایا کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید نے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ...