6ایڈیشنل سیشن ،7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے،وارث علی راولپنڈی شمشاد علی پاکپتن سے احمد پور ایسٹخالد نعیم راجن پور سے سرگودھا تعینات

22 ستمبر ، 2022

لاہور(کورٹر رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے 6 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے،وارث علی کا احمد پور ایسٹ سے راولپنڈی، شمشاد علی کا پاکپتن سے احمد پور ایسٹ، خالد نعیم کا راجن پور سے سرگودھا،سید احسن محبوب کا گجرات سے ملتان،اعظم جاوید کا لاہور سے راجن پور اور عرفان سعید کا منڈی بہائوالدین سے گجرات تبادلہ کردیا گیا ہےجبکہ7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کرکے نئی تقرریاں کردی گئیں، محمد تنویر کو راولپنڈی سے سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا ہے،امیر محمد خان کو بہاولپور سے لاہور، راجہ غضنفر علی خان کو لودھراں سے بہاولپور،سجاد حسین سندھڑ کو راولپنڈی سے گوجرانوالہ،اسد علی کو لاہور سے اٹک،طارق محمود ضرغام کو راولپنڈی سے لودھراں اور ملک مشتاق احمد اوجلہ کو اٹک سے راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔