بحرین کی امدادسیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی،آرمی چیف

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر انچیف نے پاکستان میں بے مثال سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا ہمارے برادر ممالک کی طرف سے امداد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔