اسحاق ڈار کی اشتہاری قرار دینے کیخلاف دائر درخواست خارج

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے، جسٹس اعجاز االاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو ملزم اسحاق ڈار کی جانب سلمان اسلم بٹ ایڈوکیٹ پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ ان کا موکل اس معاملے کو متعلقہ فورم پر لے جانا چاہتا ہے ،اس لئے یہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے ،بعد ازاں عدالت عظمی نے درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔