اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے 2015 میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ظفر علی شا ہ وغیرہ کی درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے،چیف جسٹس،عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔