نیویارک(اے ایف پی/نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دنیا میں مسائل بڑھ رہے ہیں، افریقا میں خشک سالی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ، پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔ بائیڈن نے روس کی طرف سے ’غیر ذمہ دارانہ‘ جوہری دھمکیوں کو اقوام متحدہ کی رکنیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔امریکی صدر نے کہا ’ایک جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور کبھی لڑنی نہیں چاہیے۔‘انہوں نے کہا کہ وہ چین کیساتھ سرد جنگ نہیں چاہتے، فلسطین کے دور یاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی، پیوٹن کادعویٰ ہے روس کو خطرہ تھا لیکن روس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا فوری طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور روس کی جارحیت کےخلاف یوکرین اوراس کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔بائیڈن نے کہا کہ امریکا فلسطینی ریاست کے قیام کے وعدے پر قائم ہے تاہم انہوں نے نئے امن مذاکرات کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل کی حفاظت کی ضمانت ہے ۔
کراچی سندھ بیوروکریسی نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے سندھ حکومت کے اعلی سرکاری افسر کی بیٹی کی کراچی چڑیا...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی سے پورے پاکستان کی...
کراچی لگتا ہے کہ سائنس دانوں نے جراسک پارک نامی فلم سے متاثر ہو کر ناپید ہونے والے جانوروں کو واپس لانے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاوق شیخ کے پہلے سوال کیا دہشتگردی سمیت قومی امور پر اہم...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ، شاندانہ گلزار اور عمران...
کراچی مقتول ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ایک...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے عدالتی افسروں کی خدمات مانگ...