اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےایک بار پھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس پاگل اور احمق شخص سے کوئی بات نہیں ہو سکتی،توشہ خانہ کیس میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے‘عمران خان نے 26 کروڑ کا فراڈ کیا، سونے کے قلم چرائے ہیں، شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکائونٹس کی پڑتال کریں تو اس میں بھی عمران خان کی چوری پکڑی جائے گی، عمران خان نے توہین عدالت کی جو ثابت ہے، اب عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی‘اسلام آباد کے داخلی راستے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں، احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے ، ایف نائن پارک میں احتجاج کریں‘مارچ کے شرکا ءنے اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو دھونی دیں گے‘جو صوبے عمران خان کے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے وہ آئین کی صریحا خلاف ورزی کریں گے اور ایسے میں وفاقی حکومت آئین کے مطابق اقدام اٹھائے گی ۔ بدھ کو مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتےہوئے رانا ثناءکا کہنا تھا کہ جو قوم کو گمراہ کر رہا ہوں وہ کسی کا لاڈلا نہیں ہوسکتا۔
کراچی سندھ بیوروکریسی نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے سندھ حکومت کے اعلی سرکاری افسر کی بیٹی کی کراچی چڑیا...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی سے پورے پاکستان کی...
کراچی لگتا ہے کہ سائنس دانوں نے جراسک پارک نامی فلم سے متاثر ہو کر ناپید ہونے والے جانوروں کو واپس لانے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاوق شیخ کے پہلے سوال کیا دہشتگردی سمیت قومی امور پر اہم...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ، شاندانہ گلزار اور عمران...
کراچی مقتول ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ایک...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے عدالتی افسروں کی خدمات مانگ...