روپے کی بے قدری روکی نہ جاسکی، ڈالر 245.45 کا ہوگیا

22 ستمبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75پیسے مزید بڑھ گئی لیکن یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2روپے تک کی کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 75پیسے کے اضافے سے 239.00روپے سے بڑھ کر 239.75روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کے اضافے سے 239.30 روپے سے بڑھ کر 240.00روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 243.40روپے سے کم ہو کر 243.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 245.40روپے سے بڑھ کر 245.45روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2روپے کی کمی سے243.00روپے سے کم ہو کر 241.00روپے اور قیمت فروخت 1.60روپے کی کمی سے 245.00روپے سے کم ہو کر 243.40 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2روپے کی کمی سے 278.00روپے سے کم ہو کر 276.00روپے اور قیمت فروخت1.20روپے کی کمی سے 280.00 روپے سے کم ہو کر 278.80روپے ہو گئی ہے۔