کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ کے خصوصی شو میں صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سانگھڑمیں سیلاب کے بعد صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا۔ میزبان حامد میر نے کہا کہ تحصیل سانگھڑ میں بہت سی سڑکیں اور دونوں اطراف فصلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،سانگھڑ میں لوگ تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مایوس نظر آتے ہیں،صرف غریب لوگوں کے گھر اور فصلیں ہی نہیں ڈوبیں بلکہ بڑی سیاسی جماعتوں کی ساکھ اور نام بھی ڈوب رہا ہے،متاثرین سیلاب نے کہا کہ ضلع سانگھڑ بچانے اور مال کمانے کیلئے ہمیں زبردستی ڈبویا گیا،میزبان حامد میر نے کہا کہ اس علاقے میں قبرستان بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں جس سے قبروں کو بہت نقصان پہنچا ہے، سندھ کے اکثر علاقوں میں 95فیصد فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، اس کا نتیجہ کچھ مہینے بعد ظاہر ہوگا جب پاکستان میں زرعی اجناس کمیاب ہوجائیں گی اور غذائی بحران پیدا ہوگا، تحصیل سانگھڑ کی گلیوں میں پانی کھڑا ہے اور کھمبوں پر پیپلز پارٹی کے کٹے پھٹے پرچم بھی لہرارہے ہیں۔
اسلام آبا دشیر افضل مروت ‘حامدخان یا حامد رضا ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا ؟ پی ٹی آئی قیادت...
راولپنڈی برطانوی سفارت خانہ کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں برٹش...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجواتے ہوئے سماعت...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی ، تانیہ ایس اندروس ایک بار پھر ڈیجیٹل پاکستان...
اسلام آبادملک کی 16ویں قومی اسمبلی کو وجود میں آئے 2ماہ ہونے کو ہیں مگرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن...
اسلام آ باد پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں مالی سال کے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
کراچی گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جج کے بیٹے کے قتل کیس کی...