سیلاب زدگان کو امدادی اشیاء کی خریداری، NDMAکیلئے 10ارب روپے منظور

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء کی خریداری اور لاجسٹکس کے ضمن میں این ڈی ایم اے کیلئے 10ارب روپے کی منظوری دیدی اور وزارت خزانہ کو 5ارب روپے فوری طورپرجاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ای سی سی نے پیرا سٹیامول کی قیمتوں کو مناسب رکھنےاورفراہمی یقینی بنانے کیلئےنئی سمری پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،اجلاس میں وزارت تجارت کی طرف سے پیش کردہ سمری پر18اگست تک پاکستان پہنچنے والی ممنوعہ درآمدی اشیا کی کھیپ کو جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔اس پر سرچارج کی شرح لاگوہوگی۔ گوادرکی بندرگاہ کے ذریعہ گندم درآمد کرنے سے متعلق وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی سمری مسترد کردی گئی۔