سندھ، آٹے کی سرکاری قیمت 65 روپے کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

22 ستمبر ، 2022

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)سندھ حکومت نے آٹے کی خوردہ سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقررکردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔محکمہ خوراک اس سلسلے میںہرفلورمل کو 26سو بوری گندم فراہم کرے گی۔محکمہ خوراک گندم فراہمی کے لئے آج چالان جاری کرے گا‘فی الحال 10روز کیلئے گندم فراہم کی جائے گی جس کے بعد یکم اکتوبر گندم کی نئی پالیسی بنائی جائے گی،اس سلسلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کےچیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہر فلور ملز ایک مارکیٹ میں 5دکانوں کو سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کرے گی ‘کراچی میں 85فلور ملز ہیں،سرکاری گندم سے بننے والا ڈھائی نمبر چکی آٹا سرکاری قیمت 65 روپے پر فروخت کیا جائے گا۔