لندن (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے مشروط طور پر انہیں برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے، وہ پاکستان واپس آنے کے خواہاں ہیں اور معزز عدالت میں عدالتی سماعت کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ بدھ کو عدالت میں پیش کی جانے والی پٹیشن کی وضاحت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ 15دن میں پاکستان آنے کے خواہاں ہیں ،اس لئے معزز احتساب عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کرے اور درخواست گزار کو اس مقدمہ میں فیئر ٹرائل کی اجازت دی جائے، نیب کے نوٹسز کو کبھی بھی ارادی اور غیر ارادی طور پر نظر انداز نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ ان کا پاسپورٹ 2018میں عمران خان کی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تمام سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ نیا پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے، پی ڈی ایم کی حکومت نے حال ہی میں انہیں نیا پاسپورٹ جاری کر دیا ہے جس کی بنیاد پر وہ سفر کر سکتے ہیں ۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت ریاستی اداروں کی نجکاری مسلم لیگ ...
اسلام آبادایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد8سال بعد کسی ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ہے اور صدارتی...
اسلام آبادپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اسمگلنگ روکنے کے لیے ایران سے باقاعدہ معاہدے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع...
کراچی مارچ 2024 ،پاکستان کا 9سال بعدکرنٹ اکاونٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس ہو گیا ،اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد...
اسلام آباد تحریک انصاف کے آزاد ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی میں حزب اختلاف پیر کی شام اجلاس شروع ہونے پر...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔...
اسلام آباد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ‘ برطانیہ اور دوسرے متعدد یورپی...
اسلام آباد ماڑی پیٹرولیم نے ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کر لئےکنویں سے یومیہ 1،040...