ایرانی صدر کیخلاف امریکا میں مقدمہ دائر

22 ستمبر ، 2022

کراچی( نیوز ڈیسک) ایران کے مخالفین بشمول ایک مغربی ماہر تعلیم نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خلاف نیویارک میں اس وقت دیوانی مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں نیشنل یونین فار ڈیموکریسی (این یو ایف ڈی آئی) کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایرانی صدر کے خلاف اس لیے شکایت درج کرائی جا رہی ہے کہ انہوں نے 1980کی دہائی میں جج کی حیثیت سے ملک میں ہزاروں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔مین ہٹن میں واقع امریکی وفاقی عدالت منگل کی شام تک اس مقدمے کو منظر عام پر نہیں لائی۔