کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے طرز سیاست نے چار سال معیشت اور انتظامیہ کو مفلوج رکھا،جو لوگ عمران خان کی فارن فنڈنگ کرتے ہیں وہ انہیں انتشار کا ایجنڈا دیتے ہیں، عمران خان اپنی ذاتی جنگ کو ملک کی تباہی میں تبدیل کررہے ہیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کیخلاف فیصلہ کن انداز میں سڑکوں پرآنے کا ارادہ کررہے ہیں، عمران خان نے ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، دوسری طرف حکومت بھی پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ میرے کیس کے فیصلے نے عمران خان کے کرپشن کے بیانیے کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، عدالت نے نیب کو بار بار کہا کہ کرپشن کے ثبوت لے کر آئیں، آج بھی چیف جسٹس نے درجنوں بار ثبوتوں کا پوچھا مگر نیب کے پاس جواب نہیں تھا، عمران خان نے کرپشن کا جھوٹا بیانیہ بنا کر اپنے حمایتیوں میں ہیجان اور نفرت پیدا کی، کچھ عرصہ پہلے عمران خان کے حمایتیوں نے اسی بیانیہ سے متاثر ہو کر مجھ پر ایک ریسٹورنٹ میں آوازیں کسیں پھر معذرت بھی کی، عمران خان نے جلسوں میں مجھے ڈاکو پکار کر لوگوں کو گمراہ کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے طرز سیاست نے چار سال معیشت اور انتظامیہ کو مفلوج رکھا، نارووال منصوبہ انہوں نے چار سال میں بھوت بنگلہ بنادیا،اس منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے کروڑوں روپے اضافی لگیں گے ،ان پیسوں کی ریکوری عمران خان اور نیب سے کریں گے، عمران خان پاکستان کے ساتھ بدترین دشمنی کررہے ہیں، پاک فوج میں سپاہی سے لے کر جنرل تک ہر شخص شہید ہونے کیلئے تیار ہے، جنرل سرفراز نے جو قربانی دی ابھی تک ان کا خون نہیں سوکھا ہے۔
کراچی سندھ بیوروکریسی نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے سندھ حکومت کے اعلی سرکاری افسر کی بیٹی کی کراچی چڑیا...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی سے پورے پاکستان کی...
کراچی لگتا ہے کہ سائنس دانوں نے جراسک پارک نامی فلم سے متاثر ہو کر ناپید ہونے والے جانوروں کو واپس لانے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاوق شیخ کے پہلے سوال کیا دہشتگردی سمیت قومی امور پر اہم...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ، شاندانہ گلزار اور عمران...
کراچی مقتول ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ایک...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے عدالتی افسروں کی خدمات مانگ...