عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل

22 ستمبر ، 2022

راولپنڈی ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کردیئے۔عمران خان اورفوادچوہدری سے متعلق شوکاز نوٹس کے معاملے پر 29 ستمبر کو لارجر بنچ سماعت کرے گا۔لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عمران خان اورفوادچوہدری کی طرف سے بابر اعوان اورفیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔