بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دی جائے، وزارت صحت کی درخواست

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (بلال عباسی) وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی،26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے ،فوری طور پر 71لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔ نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فوری طور پر بھارت سے مچھر دانیاں خرید کر دینےکو تیار ہے، اتنی بڑی تعداد میں مچھر دانیاں فوری طور پر بھارت سے خریدی جا سکتی ہیں، ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق اس ماہ سندھ میں ملیریا کے 80ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکےہیں۔