بھارتی ایئر فورس کا ابھینندن کو قبل از وقت ریٹائر کرنیکا فیصلہ

22 ستمبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ایئر فورس نے پاکستان پر حملے کے دوران لڑاکا طیارے کے گرنے اور زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن کو وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھینندن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے کی خبر بھارتی نیوز ویب سائٹ نے شیئر کی۔ بھارتی ائیر فورس کا یہ فیصلہ 27فروری 2019میں ابھینندن (اس وقت کے ونگ کمانڈر اور حالیہ گروپ کیپٹن )کا طیارہ پاکستان میں گرنے اور بعد ازاں ان کے پکڑے جانے کے 3سال بعد سامنے آیا ہے۔