2021 میں دنیا بھر میں امیر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

22 ستمبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) 2021 میں دنیا بھر میں امیر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ سوئس بینک Credit Suisse کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں 52 لاکھ افراد پہلی بار لکھ پتی بن گئے جن میں سے لگ بھگ 50 فیصد کا تعلق امریکا سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق 2021کے اختتام پر دنیا بھر میں لکھ پتی افراد کی تعداد 6کروڑ 25لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی طرح گزشتہ سال 2020کے مقابلے میں عالمی سطح پر دولت کے ذخائر 9.8فیصد اضافے کیساتھ 434 ٹریلین ڈالرز سے تجاوز کرگئے تھے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا اور چین میں گھریلو آمدنی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کے بعد کینیڈا، بھارت اور آسٹریلیا ٹاپ 5ممالک میں شامل ہیں۔