قائمہ کمیٹی، سائبر کرائمز میں بے حد اضافے پر اظہار تشویش

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کےاجلاس میں ارکان نےپچھلے تین سالوں کے دوران سا ئبر کرائم کی شکایات میں بہت زیادہ اضافے اور سوشل میڈیا پر سیاستدانوں اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور منتخب نمائندوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیااور کہاایف آئی اے سائبر کرائمز کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کر رہا ہے،سوشل میڈیا پر قومی اداروں اور ان کے سربراہان کو گالیاں دی جا رہی ہیں،خواتین سب سے زیادہ سائبر کرائمز کا شکار ہو رہی ہیں،ہر تھانے میں سائبر کرائم کا ایک یونٹ ہونا چاہئے جس میں خواتین اسٹاف بھی شامل ہو، بدھ کو قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی میر خان محمد جمالی کی زیرصدارت پارلیمنٹ میں ہوا ۔