کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے نشانے پر

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد،کراچی (نمائندگان جنگ، نیوز ایجنسیز) ملک بھرمیں ڈینگی وائرس کے وار شدت کیساتھ جاری ہیں، کراچی ، پشاور ، اسلام آباد اور لاہور نشانے پر، جڑواں شہروں میں168،سندھ 323، پنجاب 229،خیبرپختونخوامیں 284 کیسز رپورٹ ہوئے،وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو میں تیزی آگئی ہے اور24گھنٹے کے دوران 105کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد کے دیہات میں63اور شہری آبادی میں 42کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ روزپمز میں 11اور نجی لیبارٹریز میں 61مریض لائے گئے۔