راولپنڈی، پشاور، سوات، بنوں، وزیرستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ملک کے پانچ شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب نے سیوریج میں پولیووائرس کی تصدیق کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور، سوات، راولپنڈی، بنوں اور جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے، رواں برس بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔