متاثرین سیلاب کیلئے روس اور سعودی عرب سے امدادی سامان کی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے روس اور سعودی عرب سے پرواز یں مدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں ۔ سعودی امدادی پرواز بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری۔ دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لانے والی یہ تیسری پرواز ہے۔ جبکہ روس سےبھی امدادی سامان کی پہلی پروازجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی ۔