تحریک انصاف کا متوقع لانگ مارچ، نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ اس بار پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی اور ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کی شیلنگ کی جائے گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متوقع لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگے ہیں. پنجاب سے 20ہزار،خیبر پختونخوا سے چارہزار پولیس اہلکار مانگے گئے ہیں جب کہ رینجرز کے چھ ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا، مارچ کے راستے میں سینکڑوں کینٹرز لگائے جائیں گے۔