اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے باوجود حکومت پی ٹی آئی کیخلاف تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کرسکی۔2اگست کے بعد سے اب تک پونے دو ماہ گزرنے کے باوجود فارن فنڈنگ معاملے پر حکومت اور اسکے اتحادی کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ عمران خان کیخلاف ریفرنس اور پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق ڈکلئیریشن پر حکومتی حلقوں کی جانب سے تاحال مشاورت کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم ہونے والی حکومتی وزارتی کمیٹی بھی اس معاملے پر غیر فعال نظر آتی ہے۔ حکومت فارن فنڈنگ سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات اور رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سوا حکومت کے پاس کچھ نہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حکومت اس سلسلے میں اپنا کام آگے بڑھائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جلد بازی میں پی ٹی آئی کیخلاف سپریم کورٹ میں ڈیکلئیریشن داخل نہیں کرینگے،ایسا نہ ہو جلد بازی میں ڈیکلیئریشن داخل کیا جائے تو اسکا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو جائے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ اگلے ماہ آنے کا قوی امکان ہے، ایف آئی اے کی رپورٹ میں دم خم ہوا تو فورا پارٹی تحلیل کا ڈیکلیئریشن دائر کرنے کے علاوہ عمران خان کیخلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہمیںاپنی محکوم قوم کیلئے...
ژوبژوب نگران صوبائی وزیر بلدیات شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ شعبہ طب مقدس پیشہ ہے عوام کو صحت کے...
کوہلو لیویز کیو آر ایف نے تحصیل کاہان کے علاقے سوریں کورسے بھاری مقدار میںاسلحہ و گولہ بارود برآمدکر...
کراچی سندھ حکومت کے ذیلی ادارے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے آخرکار طویل عرصے بعد صوبے کے سات...
زیورخ سوئس دوا ساز کمپنی نووارٹس نے گزشتہ روز گردوں کی نایاب بیماری کے علاج کے لیے زیر مطالعہ نئی دوا کے...
کراچی جسٹس عرفان سعادت خان قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے جبکہ ذرائع کا...