راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن میں جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں۔ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی اور سیکڑوں کنٹینرز اور 30ہزار کی نفری اسلام آباد میں آگئی ہے۔رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے‘27کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے،عوام کا فیصلہ دوٹوک ہے، الیکشن کرا ئواورگھر جائو۔سابق وزیرداخلہ کا مزیدکہناتھاکہ رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا گیا‘ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے‘طاقتور بے قصور اور غریب قصور وار ٹھہرے ہیں، ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی اب آٹا بھی دلائے۔دوکے اضافے کے بعد کابینہ کی تعداد 72ہوگئی ہے ‘لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، موجودہ حکمران امریکا کے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔
کراچی امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11...
نیویارکروس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کردی۔تفصیل کے مطابق...
ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں سکول اور مدرسے بند کر دیئے گئے،تفصیل کے مطابق بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو...
برسلز یورپی یونین نے بھارت سے درآمد کی جانیوالی 527فوڈ پروڈکٹس میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز کی موجودگی...
کراچی سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔ غیرملکی خبررساں...
کوئٹہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے....
واشنگٹنامریکہ نے غزہ کے لئے اپنے امدادی امور کے لئے مقرر کر دہ نمائندے ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ...
مقبوضہ بیت المقدس امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے کئی روز بعد...