روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو نتائج بھگتنا ہونگے،امریکا

22 ستمبر ، 2022

واشنگٹن (این این آئی)ا مریکہ نے دھمکی دی ہے کہ روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے لیے امریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا۔یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔یوکرین کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرماک نے ٹیلی گرام پر ایک تبصرے میں تصدیق کی کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مناسب طریقے سے نمٹائے گا۔