اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےایک بار پھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس پاگل اور احمق شخص سے کوئی بات نہیں ہو سکتی،توشہ خانہ کیس میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے‘عمران خان نے 26 کروڑ کا فراڈ کیا، سونے کے قلم چرائے ہیں‘شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکائونٹس کی پڑتال کریں تو اس میں بھی عمران خان کی چوری پکڑی جائے گی‘عمران خان نے توہین عدالت کی جو ثابت ہے‘ اب عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی‘اسلام آباد کے داخلی راستے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں، احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے ، ایف نائن پارک میں احتجاج کریں‘مارچ کے شرکا ءنے اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو دھونی دیں گے‘جو صوبے عمران خان کے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے وہ آئین کی صریحا خلاف ورزی کریں گے اور ایسے میں وفاقی حکومت آئین کے مطابق اقدام اٹھائے گی ۔ بدھ کو مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتےہوئے رانا ثناءکا کہناتھاکہ جو قوم کو گمراہ کر رہا ہوں وہ کسی کا لاڈلا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ علماکرام رہنمائی کریں کہ ٹرانس جینڈر کے بارے میں ہمار امذہب کیا کہتا ہے ،جو دین کہتا ہے اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ریگولیٹ کرنا چاہیے ، اس کے بغیر زندگی گزاریں گے تو کسی طرف کے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی عمران خان کی حمایت کی تھی آج وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں ،عمران خان کے شر سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے،قوم نہ سمجھی تو پھر ہمارا حال بھی اسی قوم کا ہوگا جس نے 50 سال غلامی کاٹی ہے۔
کراچی امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11...
نیویارکروس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کردی۔تفصیل کے مطابق...
ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں سکول اور مدرسے بند کر دیئے گئے،تفصیل کے مطابق بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو...
برسلز یورپی یونین نے بھارت سے درآمد کی جانیوالی 527فوڈ پروڈکٹس میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز کی موجودگی...
کراچی سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔ غیرملکی خبررساں...
کوئٹہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے....
واشنگٹنامریکہ نے غزہ کے لئے اپنے امدادی امور کے لئے مقرر کر دہ نمائندے ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ...
مقبوضہ بیت المقدس امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے کئی روز بعد...