خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

22 ستمبر ، 2022

خضدار (نامہ نگار) خضدار شہر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں صبح دس بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جسکی وجہ سے شہری خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے۔