نیب نیاقانون ،50کروڑسے زیادہ کرپشن کے کیسزلئے جائینگے

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )نئےنیب قانون پرعمل کافیصلہ ،50کروڑسے زیادہ کرپشن کے کیسزلئے جائینگے]دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم ازکم 100 ہونے پرکیس لیا جائے گا،قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ2022پر من و عن عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔نیب اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسزہی لیےجائیں گے اور دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم ازکم 100 ہونے پرکیس لیا جائے گا۔نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھِیجےجائیں گے۔نیب اعلامیے کے مطابق نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کیلئے واپس بھجوائے جائیں گے اور واپس بھیجےگئےکیسز متعلقہ دائرہ کاررکھنےوالی عدالتوں کوبھجوائےجائیں گے۔