سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں تیزی ، مزید6جاں بحق

22 ستمبر ، 2022

کراچی(این این آئی)سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی ،ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیماریوں کے سبب 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد میں 5اور ٹندو الہیار سے 1شخص جاں بحق ہوا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرداور 2 عورتیں شامل ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 14ہزار 619 کیسز رپورٹ ہوئے۔