اسلام آباد (ایجنسیاں)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ انٹرپرائز(گورننس اینڈ آپریشنز) بل مسترد کردیا۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے تجویز دی کہ حکومت سابقہ بل کی توثیق نہ کرے اور اپنی پالیسیوں کی روشنی میں نئے بل بنائے۔ کمیٹی نے بینکوں کی جانب سے ایل سی کے اجراء پر زائد چارجز کے معاملے کا جائزہ بھی لیا ۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے اور رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تجویز پیش کی کہ کاروں اوربائیک کے ایندھن کا استعمال محدود کرنا چاہئے کیونکہ ملک کی بڑی رقم ایندھن کی درآمد پر خرچ کی جارہی ہے۔ بدھ کو اسٹیٹ انٹرپرائز بل کے معاملے پر سعدیہ عباسی ،وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا پر برس پڑیں اور کہاکہ اسٹیٹ انٹرپرائز بل اپریل 2021 میں گزشتہ حکومت لے آئی۔بل قومی مفاد کیخلاف ہے اسے مسترد کرتے ہیں، اگر گزشتہ حکومت کا بل ہی لیکر چلنا ہے تو حکومت کیوں لی؟۔ سعدیہ عباسی نے کہاکہ حکومت نے نہیں بتایا کہ کونسی اسٹیٹ انٹر پرائزز منافع میں ہے کونسی نقصان میں؟۔سعدیہ عباسی نے کہاکہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور حکومتی ٹیم بل پر بل لارہی ہے۔وزیر مملکت خزانہ نے بتایاکہ بل کا مقصد کسی ادارے کی نجکاری کرنا نہیں ۔شوکت ترین نے بل کو مسترد کرنے کی مخالفت کرتےہوئے کہاکہ بل پر بحث ہونی چاہیے حکومت کی نیت خراب نہیں تھی۔
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں ۔جن کے ذریعے”یوم یکجہتی...
امریکا امریکہ نے یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نائب امیر مولانا خورشید...
کوئٹہجمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی...
کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اورشریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی نے پشاور پولیس...
لندن 21سالہ جسونت سنگھ چیل نے غداری کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس نے ونزر کاسل جاکر پروٹیکشن آفیسر سے کہا تھا کہ...
پشاورپشاور پولیس لا ئنز مسجدمیں خودکش دھماکے کے بعد جمعہ کے روز بھی سکیو رٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے،شہر...
کراچی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام...