اسلام آباد(صباح نیوز)مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے معاملہ پر طلب کرنے کے باوجود سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت فیاض احمد ترین ،وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلبی کا ایک نوٹس جاری کردیا ہے۔سابق وزیر خزانہ آج ایف آئی اے میں پیش ہو کراپنابیان ریکارڈ کروائیں ،عدم پیشی پر شوکت ترین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایف آئی اے نے شوکت ترین کو آج دن11بجے پیش ہو کراپناریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئے نے شوکت ترین کو وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم خان جھگڑا سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو کے معاملہ پر طلب کیا تھا تاہم وہ گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے۔ایف آئی اے کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں شوکت ترین کے خلاف دفعہ174کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق شوکت ترین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ آج دن11بجے سے پہلے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ مرکز سلام آباد میں پیش ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شوکت ترین کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)پروگرام کے حوالے سے مبینہ آڈیو کلپ کے معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئےگزشتہ روز ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ۔گزشتہ مہینے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ گردش کر رہی تھی، جس میں شوکت ترین کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو یہ ہدایات دیتے سنا جاسکتا تھا کہ وہ وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کو بتائیں کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی روشنی میں صوبائی بجٹ سرپلس کا وعدہ نہیں کر سکیں گے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک خط لکھا تھا کہ رواں سال حکومت صوبائی سرپلس فراہم نہیں کر سکتی۔ایف آئی اے کی جانب سے شوکت ترین کو جاری کیے گئے نوٹس میں لکھا گیا تھا کہ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کو آڈیو کال کے معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے۔نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آپ(شوکت ترین)آڈیو کال میں وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کو وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے لیے اکسا رہے ہیں کہ صوبائی حکومت مالی سال کے اضافی پیسے وفاقی حکومت کو واپس نہیں کر سکتی جس کا مقصد آئی ایم ایف اور حکومتِ پاکستان کے درمیان رکاوٹ پیدا ہو سکے۔ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ کو اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گزشتہ روز صبح10بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ مرکز اسلام آباد میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پیش نہ ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں بیان دینے کے لیے کچھ نہیں ہے اور پھر ضابطہ فوجداری کے سیکشن 174 کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
کراچی ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے بادل منڈ لارہے ہیں ۔ ایران کے صدر ابراہیم...
راولپنڈی وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پورنے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی...
ریاضسعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے 9 سال بعد حج کی ادائیگی کے لیے ایرانی عازمین کی پرواز مکہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےنے جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور...
اسلام آبادسیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی اور ڈی جی پی آر روبینہ افضال کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔پی پی آئی کے...
کراچی بحیرہ کیریبین میں واقع جزیرہ نما ملک جمیکا کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، جمیکا کی وزیر برائے...
کولمبوایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران...
باڑہ تحصیل باڑہ میں ایف سی کانوائے پر دھماکے کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے ۔دھماکہ تھانہ میلواڈ کی حدود...